Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں 5G، بڑی پیشرفت سامنے آ گئی

اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔

وفاقی حکومت نے ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پالیسی ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے، جس کے بعد فروری کے وسط میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

پالیسی ڈائریکٹو کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو شفاف اور مسابقتی نیلامی کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 15 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 2014 سے 2021 کے دوران مختلف بینڈز میں اسپیکٹرم کی نیلامی ہو چکی ہے۔ نئی نیلامی میں موجودہ موبائل آپریٹرز کے ساتھ ساتھ نئے سرمایہ کار بھی حصہ لے سکیں گے۔

پالیسی کے مطابق 700، 1800، 2100، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز میں اسپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔ 700 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی بنیادی قیمت 65 لاکھ ڈالر فی میگا ہرٹز مقرر کی گئی ہے جبکہ 1800 اور 2100 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی قیمت 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فی میگا ہرٹز ہوگی۔

Related posts

گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

الیکٹرک کار ساز کمپنی کا پاکستانی شہریوں کو آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment