Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

صبا قمر کے خلاف بدنام کن الزامات، صحافی نے عوامی معافی مانگ لی

صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر کے خلاف مبینہ طور پر دیے گئے بدنام کن بیانات پر عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صبا قمر کی جانب سے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ان کے خلاف توہین آمیز، ہتک آمیز اور کردار کشی پر مبنی الزامات عائد کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ معافی منگل کے روز بشرٰی خان کی میزبانی میں نشر ہونے والے ایک پوڈکاسٹ کے دوران سامنے آئی، جو یوٹیوب پر شائع کیا گیا، جہاں صحافی کو صبا قمر سے متعلق وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران نعیم حنیف نے اعتراف کیا کہ 3 نومبر کو ان کے چینل پر صبا قمر سے متعلق ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے غلط طور پر یہ دعویٰ کیا کہ اداکارہ لاہور میں کسی کے ساتھ لیو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہی ہیں۔

بعد ازاں خبر کی تصدیق پر انہیں معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد اور حقائق کے منافی تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس بیان سے اداکارہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور ان کی ساکھ متاثر ہوئی، جس پر وہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

Related posts

دھرمیندر کی یاد میں شعلے کی 50 سالہ بائیک نمائش کیلئے پیش، مداح جذباتی

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ہمسفر کے نام پہلا پیغام

Mobeera Fatima

ایشوریا رائے سب کے لیے رول ماڈل ہیں، ابھیشیک بچن کا اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام

Mobeera Fatima

Leave a Comment