Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سمیر منہاس کی تیز ترین سنچری، بھارتی کرکٹر ویبھو سوریا ونشی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے اوپنر سمیر منہاس نے انڈر 19 ٹرائی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے صرف 42 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے بھارت کے نوجوان کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی انڈر 19 ٹیم نے 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔

سمیر منہاس نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 5 شاندار چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ محمد شایان 38 رنز جبکہ عثمان خان 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سمیر منہاس کی 42 گیندوں پر سنچری انڈر 19 کرکٹ کی تیز ترین سنچری قرار پائی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی کے پاس تھا، جنہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ سوریا ونشی نے 2025 میں یو اے ای کے خلاف بھی 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

Related posts

بھارت میں نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بنگلہ دیش کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس: پوائنٹس ٹیبل پر جاپان 4 میڈلز کے ساتھ سرِفہرست، آسٹریلیا کا دوسرا نمبر

Mobeera Fatima

Leave a Comment