Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

فلپائن کے مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے 68 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔

یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصانات کی وارننگ جاری کی ہے۔

فیووولکس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت بتدریج کم ہوتی گئی۔ ان آفٹر شاکس کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی۔

Related posts

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

مذاکرات کیلئے خیر سگالی جذبے کیساتھ آئے ہیں لیکن امریکا پر اعتماد نہیں ، ایرانی اسپیکر

Mobeera Fatima

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ ، یمن ، سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

Leave a Comment