Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

متحدہ عرب امارات، نئے سال کی خوشی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی خوشی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

یو اے ای حکومت نے سال نو کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم ہو گی۔

یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل کے مطابق یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے، تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے وزارت کی جانب سے خودکار پیغام بھی بھیجے جائیں گے۔

تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے والے کی صورت میں 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کیلئے کوئی درخواست جاری یا پراسیس نہیں کی جائے گی۔

Related posts

آئینی ترمیم، صوبوں اور مرکز کے پاس وسائل میں توازن کی ضرورت ہے،راناثناءاللہ

Mobeera Fatima

گندم کی فی من قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ، آٹا بھی مہنگا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment