Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئی پابندیاں نافذ

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق واضح اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع میں شرکت نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اپنے سرکاری عہدے یا حیثیت کو سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

محکمہ تعلیم نے مزید وضاحت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین پر ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کسی قسم کی سیاسی تشہیر، حمایت یا مخالفت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جس میں تادیبی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

Related posts

عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Mobeera Fatima

لاہور میں 760 غیرقانونی تعلیمی اداروں کا انکشاف

Mobeera Fatima

عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment