Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بابا وانگا کی موبائل فون سے متعلق پیشگوئی جو آج حقیقت بن گئی

بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے کئی بڑے عالمی واقعات کی درست پیشگوئیاں کیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اس بار وجہ ان کی وہ پیشگوئی ہے جو موبائل فونز اور جدید ڈیجیٹل آلات سے متعلق تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے کہا تھا کہ مستقبل میں انسان چھوٹے الیکٹرانک آلات پر غیر معمولی حد تک انحصار کرنے لگے گا، جو روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی رویوں میں بڑی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔ ان کے مطابق یہ ڈیوائسز انسانی رشتوں کو متاثر کریں گی اور لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیں گی۔

بابا وانگا نے خبردار کیا تھا کہ یہ آلات انسان کی توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیں گے، جبکہ بچوں اور نوجوانوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ یہ ٹیکنالوجی ایک ایسی لت بن جائے گی جو عالمی سطح پر ذہنی دباؤ اور تنہائی کو فروغ دے گی۔

Related posts

پاکستان کا آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر مملکت

Mobeera Fatima

نیب ترامیم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کی جائیں ، عمران خان کا سپریم کورٹ میں تحریری جواب

Mobeera Fatima

سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، یکم اگست 1990 مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

Mobeera Fatima

Leave a Comment