Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

طلاق کے بعد نیا تنازعہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا بیان سامنے آ گیا

عماد وسیم کی جانب سے ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے اعلان کے بعد مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجا کا بیان سامنے آ گیا۔

ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجا نے عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کے بارے میں سخت ردعمل دیا ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2025ء میں نائلہ راجا نے سوشل میڈیا پر اس وقت شہرت حاصل کی عماد وسیم اور نائلہ راجا کو صارفین نے ایک ساتھ دیکھا، اُس وقت ثانیہ اشفاق عماد وسیم کے تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں۔ اس موقع پر دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے طلاق کے اعلان کے بعد ایک بار پھر نائلہ راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے، بہت سے لوگ انسٹاگرام پر اپنے تبصروں میں نائلہ راجا سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ بتائیں کہ یہ سب الزامات غلط ہیں یا پھر ثبوت پیش کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

صارفین کی شدید تنقید کے بعد نائلہ راجا نے اپنے پیغام میں ثانیہ اشفاق کو ہی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر کوئی شخص واقعی ثبوت رکھتا ہے تو اسے مناسب قانونی محکموں میں پیش کرنا چاہیے۔

Related posts

شاہ رخ خان اور آریان خان کی خفیہ انسٹاگرام ریل، مداح تجسس میں مبتلا

Mobeera Fatima

بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

عائزہ اور دانش نے رمضان المبارک کا بابرکت آغاز مکہ مکرمہ سے کیا: خوبصورت لمحات دیکھیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment