Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بسنت کی اجازت دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

لاہور ہائی کورٹ میں بسنت کی اجازت کے لیے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے چھ، سات اور آٹھ فروری کو بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پچھلے چند دنوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہوئے، پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

Related posts

بجٹ ایک مرتبہ پھر صرف دکھانے کیلئے ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

Mobeera Fatima

انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم بری ، فوجی عدالت سے سزا ، کیا وہاں خاص ثبوت فراہم کیا جاتا ہے ؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment