Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار

سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہریوں کو 71 کلوگرام منشیات وصول کرتے ہوئےگرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق ریاض ریجن میں مقیم 6 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کو 71 کلو گرام میتھایمفیٹامین وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

اس کے  علاوہ اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا دی گئیں جن کے دوران 200 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔

سکیورٹی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب منشیات کے ذریعے ملکی سلامتی اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا،ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔

Related posts

حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ ، 3اسرائیلی فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

جائیکا کے صدر کی احسن اقبال سے ملاقات، ترقیاتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment