Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

آمنہ ملک کی جمائما کی تعریف؛ وجہ بھی سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ میں چاہوں گی کہ عمران خان دوبارہ جمائما خان کے ساتھ ہوں۔

آمنہ ملک نے اپنے نئے پوڈکاسٹ شو کے دوران سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق اپنے ایک سابقہ بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان واقعی باوقار، شائستہ اور باعزت خاتون ہیں۔ علیحدگی کے باوجود انہوں نے ہمیشہ وقار اور شرافت کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔

گفتگو کے دوران جب موضوع سابق اینکر، فلم پروڈیوسر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب آیا تو آمنہ ملک نے ابتدا میں براہِ راست تبصرے سے گریز کیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے علیحدگی کے بعد عوامی سطح پر تنقید کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔ کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ سابق شریکِ حیات کے خلاف کتاب لکھنا اور عوامی الزامات لگانا مناسب اور مہذب رویہ نہیں

Related posts

پاک بھارت جنگ، پہلگام واقعے پر بنی فلم کب ریلیز ہو گی؟

Mobeera Fatima

سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک اور دھمکی موصول ، کیا چیز مانگی گئی؟ جانیے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment