Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت کا آرڈیننس معطل؛ مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون برسوں اور نسلوں سے چلنے والے زمین اور جائیداد کے مقدمات کو پہلی بار 90 دن کے اندر نمٹانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے برسوں اور دہائیوں سے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کے لیے یہ قانون بنایا۔ عوام کی منتخب صوبائی اسمبلی نے اس قانون کی منظوری دی تاکہ طاقتور لینڈ اور قبضہ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی حقیقی طاقت ملی۔ یہ ایک شہادت پر مبنی قانون تھا جس میں انتظامی اور قانونی تمام پہلوؤں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں۔ اس قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچے گا اور عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے۔

Related posts

مستونگ ، وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے قافلے پر حملہ ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

Mobeera Fatima

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل

admin

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment