Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ

گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

اسی طر ح 18 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06فیصد زیاد ہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1445 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، راولپنڈی 1361، گوجرانوالہ1450، سیالکوٹ1420، لاہور1488، فیصل آباد1390، سرگودھا1397، ملتان 1451، بہاولپور1440، پشاور1353 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

ترکیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

پتنگ بازی کی اجازت ، پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment