Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، آسٹریلیا کے اسکواڈ سے 2 اہم کھلاڑی باہر

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ، دو اہم کھلاڑی چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے جبکہ نیتھن لائن کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، آف اسپنر ٹوڈ مرفی اور فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیتھن لائن کو تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن باؤنڈری بچانے کی کوشش میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ نے تصدیق کی کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہو گی۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری ،برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس کے علاوہ عثمان خواجہ، مارنوس لبو شین، مائیکل نیسر، میچل اسٹارک، جیک ویدرالٹ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں.

Related posts

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، قومی ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ ، جوروٹ اور ہیری بروک کی شاندار ڈبل سنچریاں، انگلینڈ کو برتری حاصل

Mobeera Fatima

جنوبی افریقا کے بیٹر ریسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment