Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی کے واقعات سمیت دیگر پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا ہے۔

عدالت نے ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ پیشی پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا ہوگا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پر باقاعدہ دلائل کے ساتھ آگے بڑھائی جائے گی۔

عدالتی حکم کے مطابق 9 مئی کے کیس سمیت زیرِ سماعت تمام پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مقررہ تاریخ تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے کیسز میں پیش رفت کیلئے فریقین کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

Related posts

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا دھرنا،مذاکرات کا پہلا دورمکمل،حکومت کا تمام گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment