Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشری بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس میں  عمران خان اور بشری بی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، ملزمان کے 342 کے بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے تھے۔

16 اکتوبرکو توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت ہوئی تھی، 16 اکتوبرکے بعد کیس کی سماعت 3 مرتبہ ملتوی ہو چکی تھی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال اور پی پی سی دفعہ 409 کےتحت 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی، مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی قید سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عمر اور بشریٰ بی بی کو بطور خاتون ہونے کا فائدہ دیا گیا ہے، فیصلے میں کہاگیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

admin

غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، وزیر تعلیم پنجاب

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی ایم پی اے کا چالان کرنے پر 2 ٹریفک اہلکار معطل

admin

Leave a Comment