Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی نئی قیمت سامنے آ گئی

سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی نئی قیمت سامنے آ گئی۔

سوزوکی آلٹو 2026 کو پاکستان میں جنوری 2026 میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ گاڑی 660 سی سی انجن، بہترین فیول ایوریج اور کم مینٹیننس کی وجہ سے ایک بار پھر مڈل کلاس طبقے کے لیے سب سے مقبول انتخاب بننے جا رہی ہے۔

آلٹو کو پاکستان میں پہلے ہی کنگ آف دی روڈ کہا جاتا ہے اور نیا ماڈل اسی روایت کو آگے بڑھائے گا، سوزوکی آلٹو کے نئے ماڈل کی آفیشل ایکس فیکٹری قیمتیں کچھ یوں ہیں، آلٹو وی ایک مینوئل کی قیمت 24 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

آلٹو وی ایکس آر مینوئل کی قیمت 28 لاکھ 50 ہزار ہو گی، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس آٹو میٹک کی قیمت 30 لاکھ 50 ہزار رکھی گئی ہے، آلٹو وی ایکس ایل آٹو میٹک کی قیمت 32 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

سوزوکی آلٹو 2026 میں دیا گیا 660 سی سی انجن اگرچہ پاور میں کم لگتا ہے، لیکن ہلکے وزن کی وجہ سے یہ گاڑی شہر کی ٹریفک میں بہترین ہے۔

Related posts

ایس سی او کانفرنس، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان ترتیب دیدیا

Mobeera Fatima

چینی محققین نے پانی کے بہاؤ اور سیلاب کی پیش گوئی کے لئے نیا ماڈل تیار کرلیا

admin

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment