Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے کنٹینٹ پوسٹنگ کے لیے نئے قواعد نافذ کر دیے

انسٹاگرام نے مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور بامعنی انگیجمنٹ کے فروغ کے لیے ہیش ٹیگز کے استعمال پر نئی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر پوسٹ میں صرف 5 ہیش ٹیگز استعمال کیے جا سکیں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے انسٹاگرام ایڈوائس چینل پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کم مگر مخصوص ہیش ٹیگز، طویل اور عمومی فہرستوں کے مقابلے میں بہتر نتائج دیتے ہیں۔

ایڈم موسیری کے مطابق معیار کو تعداد پر ترجیح دینا ضروری ہے، اگرچہ ہیش ٹیگز مواد کی تلاش میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، تاہم یہ خود بخود پوسٹس کی رسائی میں اضافہ نہیں کرتے، اس کے بجائے تخلیق کاروں کو ایسا مواد تیار کرنا چاہیے جو ناظرین سے حقیقی طور پر ہم آہنگ ہو۔

یہ اقدام تھریڈز میں پہلے متعارف کرائی گئی پالیسی سے مماثلت رکھتا ہے، جہاں ہر پوسٹ میں صرف 1 ٹیگ کی اجازت دی گئی تھی، اس پابندی کا مقصد اسپام کی حوصلہ شکنی اور انگیجمنٹ میٹرکس کے غلط استعمال کو روکنا تھا۔

Related posts

ملک بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

Mobeera Fatima

آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی

Mobeera Fatima

مردوں کا دماغ خواتین سے زیادہ تیزی سے کمزور ہوتا ہے، نئی تحقیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment