Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ، عمران خان کی بہنوں سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان ، نورین نیازی، قاسم خان ،سلمان اکرم راجہ ،عالیہ حمزہ، نعیم پنجوتھہ اور تابش فاروق کو نامزد کیا گیا ہے۔

35 نامزد سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی منصوبہ بندی کی دفعہ 120 بھی شامل ہے۔

مقدمے میں نامزد 14 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کر دیا گیا ، عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Related posts

کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے ، ہمارا واحد مطالبہ نئے انتخابات ہیں ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن گرفتار

Mobeera Fatima

امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، محسن نقوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment