Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 252 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ ، 70 ہزار ، 699 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

مہنگائی کی شرح میں اضافہ،24 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment