Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان فوری چھوڑنے کی ہدایت

برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو گرفتاری، طویل قید اور دیگر سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال غیر مستحکم ہے اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات موجود ہیں۔

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان جانے والے یا وہاں موجود برطانوی شہری کسی بھی سفر سے قبل ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لیں۔

برطانوی حکام نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں برطانوی سفارتی معاونت محدود ہو سکتی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

Mobeera Fatima

بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا، سعودی وزارت داخلہ

admin

روس میں ایک مسافر طیارہ تقریباً 50 افراد سمیت لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment