Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں کھلا نالہ بزرگ شہری کی جان لے گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی:کورنگی نمبر تین زمان ٹاؤن میں بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

بزرگ شہری کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں بزرگ شہری کو اپنی سائیکل پر کچھ سامان لاد کر سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بزرگ شہری اچانک سے نالے میں جاگرا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کے رہائشی تھا اور اس کی شناخت کالے خاں کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ نالے کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Related posts

پاک بھارت جنگ ، اقوام متحدہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی

Mobeera Fatima

آرمی چیف سے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم کی ملاقات

Mobeera Fatima

مظفر آباد ، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری ، 13 جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment