Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 997 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 70 ، ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 69 ہزار 865 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 280 روپے ، 30 پیسے پر آ گئی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل

Mobeera Fatima

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment