Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کولکتہ اسٹیڈیم بدنظمی ، شو آرگنائزر لیونل میسی کیساتھ جہاز پر روانگی سے قبل گرفتار

ارجینٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزر کو لیونل میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے قبل گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہو گئے تھے۔ مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزراء نے گھیر رکھا تھا، ہمیں کچھ بھی نظر نہیں آیا۔

مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کی کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا، یہ بدترین ایونٹ تھا جہاں میسی صرف 10 منٹ کے لیے آئے۔رپورٹ کے مطابق کولکتہ اور حیدر آباد کے بعد میسی آج ممبئی میں موجود ہیں۔

قبل ازیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے تقریب کے دوران پیدا ہونے والی بدنظمی پر عالمی فٹبال اسٹار اور ان کے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Related posts

ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے، محمد رضوان

Mobeera Fatima

ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کا کیریبین لیگ میں حیران کن کارنامہ ، ایک گیند پر 22 رنز بنا لئے

Mobeera Fatima

پاکستان سپر لیگ کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment