Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

قسطوں پر موٹرسائیکلیں دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا

لاہورمیں قسطوں پر موٹرسائیکلیں دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا،صادق خان کے نام پر 23 لاکھ روپے  سے زائد کے چالان نکل آئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری صادق کے نام پر 500 موٹرسائیکلز رجسٹرڈ ہیں،500 موٹرسائیکلز کو سیف سٹی کی جانب سے 2ہزار 71 چالان بھجوائے جا چکے ہیں ۔

صادق خان گڑھی شاہو لاہور کا رہائشی ہے،کیمپس پل پر ٹریفک وارڈن نے ACL 8179 نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل کو روکا جو صادق خان کے نام پر رجسٹرڈ تھی جس کے 12ہزار روپے کے ای چالان نکلے۔

تحقیقات پر صادق خان کے نام پر 500 موٹرسائیکلز رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جس کے اب تک 2071 ای چالان ہو چکے ہیں۔

Related posts

مختلف شہروں سے 9 محرام الحرام کے جلوس برآمد

Mobeera Fatima

عدلیہ سے متعلق قانون سازی ، پیپلز پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment