Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر کسی عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

کابل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر متقی نے کہا کہ نظام کا تحفظ صرف سکیورٹی اداروں نہیں بلکہ تمام افغانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ علماء نے متفقہ طور پر قرار دیا ہے کہ جو افغان بیرونِ ملک جنگی سرگرمیوں میں شریک ہو گا، اسے اسلامی امارت کے خلاف نافرمانی سمجھا جائے گا اور اس پر کارروائی ہو سکتی ہے۔

Related posts

جو ہوگیا وہ ہوگیا، آنے والے وقت کا سوچیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر پیغام

Mobeera Fatima

اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

مشکلات کے باوجود قوم کا عزم اور اتحاد ہمیشہ غالب رہا، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment