Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نامعلوم ملزمان کا ہدایتکارہ سنگیتا سے شوٹنگ کے دوران بھتہ کا مطالبہ

لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور  ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کرنے کے سنگین واقعے پر شیراکوٹ تھانے میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک نامزد ملزم اور سات نامعلوم افراد نے ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

ملزمان ڈرامہ بلھے شاہ کی شوٹنگ کے دوران اچانک سیٹ پر پہنچے، شوٹنگ رکوا دی اور توڑ پھوڑ بھی کی، جس سے ڈرامے کے پروڈکشن کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related posts

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومت کا متنازعہ صدارتی آرڈیننس معطل کر دیا

Mobeera Fatima

لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment