Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مقبوضہ کشمیر متنازع ،فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، امیر مقام

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت دینے کا عالمی مطالبہ زور پکڑ گیا،KIIR اور KPRI کے مقبوضہ کشمیر پرمنعقدہ سیمینارمیں شرکاء نے اقوامِ متحدہ سے حقِ خود ارادیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ’’کشمیری حقوق کے حامل ہیں، محکوم نہیں‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،وزیر امورِ کشمیر امیر مقام کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر متنازع ہے، فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

دیگر مقررین نے بھارتی اقدامات کو عالمی قانون کے منافی قرار دے دیا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور اندھادھند گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ۔

شرکا نے بھارت کی 5 اگست 2019 کی یک طرفہ کارروائیوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا،سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی، کالے قوانین کے خاتمے اور انسانی حقوق کی نگرانی کے لیے اقوامِ متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

Related posts

عمر ایوب کے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کسی کو دھمکی نہیں دی ، بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان

Mobeera Fatima

ام رباب کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا کیس، تمام ملزمان بری

Mobeera Fatima

Leave a Comment