Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی میں آگ، فیملی محفوظ

کراچی میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں ایئرپورٹ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار کی فیملی موجود تھی، جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ نے واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

وزیراعظم نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمن کے تحفظات ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی میں مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار

Mobeera Fatima

پیپلزپارٹی نے کالعدم کمیٹی کیساتھ ملکر ہنگامہ آرائی کرائی اور انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، رانا ثنااللہ کا الزام

Mobeera Fatima

Leave a Comment