اسپوٹائفائی کی سالانہ ریپڈ 2025″کی رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ طلحہ انجم مسلسل دوسری بار پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی گلوکار کے اعزاز سے نوازے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان میں مقامی موسیقی کی سٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ ہوا، جو واضح کرتا ہے کہ سننے والے زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کی تخلیقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹاپ 10 آرٹسٹس کی فہرست میں طلحہ انجم کے علاوہ عمیر اور حسن رحیم بھی شامل ہیں، جبکہ تجربہ کار اور معروف گلوکار عاطف اسلم اور مرحوم نصرت فتح علی خان کی مقبولیت برقرار رہی۔
سال 2025 کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں “جھول”، “پل پل” اور “ماند” شامل ہیں، جب کہ البمز کی فہرست میں “سفر” سرفہرست رہا۔ ہپ ہاپ البمز جیسے “مای ٹیرِبل مائنڈ” اور “اوپن لیٹر” نے بھی قابل ذکر مقبولیت حاصل کی۔
