Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کا جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے اور پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ‎مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ ہوا۔ ‎وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔ ‎جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ اور ‎اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا۔ کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

کراچی، سمندر میں نہانے، غوطہ خوری پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

Mobeera Fatima

سندھ ہائیکورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment