Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ترکیہ میں عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا سامان چوری

ترکیہ میں ایک عدالتی ملازم عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا کر اہلِ خانہ سمیت برطانیہ فرار ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملازم نے عدالت کے لاکر میں رکھے گئے ضبط شدہ سونے کی اینٹیں، بسکٹ، زیورات، سونے کے سکے اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واردات 13 نومبر کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر کی گئی جبکہ ملزم 19 نومبر کی صبح بیوی اور بچوں کے ہمراہ برطانیہ فرار ہوا۔

پولیس نے چوری کے مقدمے میں نامزد مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related posts

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

Mobeera Fatima

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

Mobeera Fatima

ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment