کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنما صابر قائمخانی نے معین اختر کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کی دُعا کی درخواست کر دی۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے سوشل میڈیا پر معین اختر کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کے لیے دُعا کی درخواست کر دی۔
سندھ اسمبلی کے دیگر اراکین نے صابر قائمخانی کو روکا اور اسپیکر نے بھی معین اختر کے انتقال کی خبر سے متعلق کہا کہ یہ فیک نیوز ہے۔
ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے ایوان سے معذرت کر لی۔
