Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور ہونے کے بعد وزارت دفاع نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سمری کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہو گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔

اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔

Notification

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی تھی۔

Related posts

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

عافیہ صدیقی کیس ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو نوٹس بھیجنے کا معاملہ رک گیا

Mobeera Fatima

ایل ایل بی کی جعلی ڈگری تیار کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment