Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بارش، سردی اور برفباری کا الرٹ جاری، سب سے کم درجہ حرارت کس شہر کا رہا؟

اسلام آباد: گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ بھی جار کر دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

حکومت برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے سر گرم عمل ہے، وفاقی وزیر تجارت

Mobeera Fatima

کوہستان کرپشن اسکینڈل ، محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران معطل کر دیئے

Mobeera Fatima

بھارتی الیکشن میں شاہ رخ کے مکالموں نے کام دکھا دیا

admin

Leave a Comment