Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری

لاہور، مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔

نوازشریف نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام کا یہ حق تھا جو انہیں پہلے حاصل ہونا چاہیے تھا اور اس منصوبے سے شہر کی ترقی اور عوام کو سہولت ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے تفصیلی پہلوؤں سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا اور روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر اس سے مستفید ہوں گے۔

اس کے لئے 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی، جو نہ صرف ماحول دوست ہوں گی بلکہ شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گی۔

نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا سبب بنے گا اور شہر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related posts

سوشل میڈیا پر سائبر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سخت قانون تیار

admin

ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

Mobeera Fatima

ووٹ نہ ڈالنے والوں کو سزا دیں یا انکا ٹیکس بڑھائیں، پریش راول کا مطالبہ

admin

Leave a Comment