Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹویوٹا نے فورچیونر کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی

ٹویوٹا نے فورچیونر کی دو معروف ویریئنٹس کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی ہے۔

یہ آفر محدود مدت کے لئے کی گئی ہے، ایس یو وی فورچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

فورچیونر G کی پرانی قیمت 14,939,000 روپے تھی، قیمت میں کمی کے بعد اب نئی قیمت 12,435,000 روپے ہو گئی ہے۔

فورچیونر V کی پرانی قیمت 17,509,000 روپے تھی جو اب کم ہو کر 14,935,000 روپے ہو گئی ہے، فیورچیونر کے شوقین افراد کے لئے یہ بڑا ریلیف ہے۔

ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ یہ آفر وقت اور اسٹاک دونوں کے لحاظ سے محدود ہے، کمپنی پاکستان میں اپنے 35 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس خصوصی مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔

Related posts

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ٹیلی گرام کے بانی ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے نئی اپڈیٹس کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment