Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مسلسل گراوٹ ، بھارتی روپیہ ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل

بھارتی روپیہ 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دی گئی۔

نااہل مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے نام نہاد “شائننگ انڈیا ” کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھول دیا ، بھارتی روپے کی ریکارڈ گراوٹ بی جے پی کے کھوکھلے معاشی ماڈل اور فریب زدہ کارکردگی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے

عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق بھارتی روپیہ 2025 میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل ہو چکا ہے، تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، مگر بھارتی کرنسی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے انخلاء نے بھارتی روپیہ کو مسلسل زوال میں دھکیل دیا، ویزا پروگرام فیس کو ایک لاکھ ڈالر تک بڑھانے کی تجویز نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سخت نقصان پہنچایا۔

جریدے نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کار اس سال اب تک بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ نکال چکے ہیں، بھارتی ریزرو بینک جولائی سے 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کر کے بھی روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد

Mobeera Fatima

نیویارک، اپیل کورٹ کا ٹرمپ کی سزا روکنے سے انکار

Mobeera Fatima

‘یا علی’ گلوکار زوبین گرگ سمندری سیر کے دوران انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment