Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی، مین ہول میں گر کر بچے کی موت، کوئی ادارہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں

کراچی: مین ہول میں گر کر بچے کی موت ہو گئی لیکن کوئی ادارہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر بچے کی جان چلی گئی، مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے اس بارے میں کوئی ادارہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

میئر کراچی، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن اور واٹر کارپوریشن نے ملبہ ایک دوسرے پر گرا دیا۔

گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب نجی سپر اسٹور کے باہر 36 انچ کا برساتی نالہ گزر رہا ہے، جس میں سیوریج کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے، بچہ اسٹور سے نکلا اور کھلے گٹر میں گرگیا۔

اس بارے میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کہتے ہیں جس مقام پر حادثہ ہوا وہ کے ایم سی کے زیر انتظام ہے، ذمہ داری کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کی ہے۔

Related posts

جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، سردار سرفراز

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے قرض لیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

جو مسنگ ہیں، انہوں نے بھی عید کرنی ہے، بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں جسٹس محسن کے ریمارکس

Mobeera Fatima

Leave a Comment