Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مفتی منیب ڈینگی وائرس میں مبتلا ، تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل

پاکستان کے معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

نائب مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق مفتی منیب الرحمان کو دو روز قبل طبی طبیعت بگڑنے پر بہادر آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اُن کی حالت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم مفتی منیب کا علاج کر رہی ہے۔

مفتی عبدالرزاق اور دیگر نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مفتی منیب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔

Related posts

ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، عباس عراقچی

Mobeera Fatima

پاکستان اور قطر کا خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

26 ویں ترمیم کیس: آئینی بینچ فل کورٹ کیسے تشکیل دے سکتا ہے؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment