Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

ملک میں چلغوزے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قیمتیں 50 سے 60 فیصد تک کم ہو گئی ہیں، ایک کلو چلغوزے کی قیمت جو 16 ہزار سے 18 ہزار روپے تک تھی اب کم ہو کر چھ ہزار سے نو ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان کے علاقوں ژوب اور شیرانی میں چلغوزہ 3 ہزار سے 5 ہزار روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوتا رہا ہے۔ کسانوں اور تاجروں نے قیمت میں اس کمی کو افغان بارڈر کی بندش اور بارشوں کا نہ ہونا اس کی وجہ بتایا ہے۔

ماہرین کے مطابق کولڈ اسٹوریج میں نہ رکھنے کی وجہ سے چلغوزے کا وزن کم ہونے لگتا ہے، بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج سہولیات کی کمی کی وجہ سے چلغوزہ سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس ، 13 گواہان کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنیکی عمران خان کی درخواست منظور

Mobeera Fatima

لکی مروت میں فائرنگ، ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شہید

Mobeera Fatima

پاکستان فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کا خیرمقدم کرتا ہے، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

Leave a Comment