Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملے میں کل 3 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ میرانشاہ روڈ پر اُس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سرکاری دورے پر جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی کو آگ بھی لگادی۔

واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 2 زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

Related posts

صدر آصف علی زرداری کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

Mobeera Fatima

محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا

Mobeera Fatima

آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment