رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اس مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا سب سے بڑا تجارتی حجم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ شعبوں نے ٹیکسٹائل برآمدات کے اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا، نِٹ ویئر کی برآمدات ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچیں۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ عالمی مانگ میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام کا نتیجہ ہے۔
