Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

vاسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 316 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 291 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 61 ہزار 692 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے ہو گئی ۔

Related posts

پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment