تائیوان نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ کے پیش نظر اپنے دفاعی اخراجات میں 40 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گا۔
صدر لائے چنگ تے نے کہا کہ یہ بجٹ اس عزم کی علامت ہے کہ تائیوان اپنی آزادی اور جمہوری اقدار کے دفاع میں کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
چین تائیوان کو اپنی سرزمین قرار دیتا ہے اور گزشتہ 5 برسوں میں فوجی و سیاسی دباؤ بڑھاتا رہا ہے، جسے تائیوان سختی سے مسترد کرتا ہے۔
واشنگٹن کی جانب سے بھی تائیوان پر دفاعی بجٹ بڑھانے کا دباؤ موجود ہے۔
صدر لائے چنگ نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جارحیت کے سامنے جھکاؤ غلامی کے سوا کچھ نہیں دیتا۔
صدارتی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑائی جمہوری تائیوان کے دفاع اور چین کے تابع ہونے سے انکار کی ہے، نہ کہ محض نظریاتی اختلاف یا آزادی و الحاق کی بحث۔
