Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خاتون نے پانی سمجھ کر تیزاب سے کھانا پکا ڈالا؛ اہل خانہ ہسپتال منتقل

کھانے میں غلطی سے نمک کی جگہ چینی ڈالنا تو آپ نے سنا بھی ہوگا اور شاید خود بھی کیا ہو، لیکن پانی کی جگہ کھانے میں تیزاب ڈالنے کا آپ نے یقیناً کبھی نہیں سنا ہوگا۔

یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں جہاں خاتونِ خانہ نے پانی سمجھ کر تیزاب سے کھانا پکا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رتنیسور بتی کے رہائشی سانتو کے گھر پیش آیا، جو پیشے کے اعتبار سے چاندی کا کاریگر ہے۔ گھر میں چاندی صاف کرنے والا تیزاب ایسے برتن میں رکھا گیا تھا جو پانی کے برتن جیسا تھا، جس کی وجہ سے خاتون نے غلطی سے وہی تیزاب کھانا پکانے میں استعمال کر لیا۔

اہلِ خانہ میں شامل 6 افراد نے دوپہر کا کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد طبیعت میں گڑ بڑ محسوس کیا، جس کے بعد شدید پیٹ درد، الٹیاں اور سانس لینے میں دقت جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔

متاثرین میں 3 بچے اور 3 بالغ شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طور پر گھاٹال اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک بچے کی حالت اسپتال لاتے وقت تشویشناک بتائی گئی۔

Related posts

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

پارا چنار بحران برقرار ، ٹماٹر فی کلو 700 ، پٹرول فی لٹر ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment