پشاور میں صدر ایریا میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گرد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔
ہیڈکوارٹرز کے اندر لگے کیمروں سے ریکارڈ ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود کش عمارت کے مین گیٹ سے کچھ فاصلے پر ہوا۔
دھماکے کے فوراً بعد سفید کپڑے میں ملبوس ایک شہری کو زخمی حالت میں گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
زخمی شخص اپنا سر اور کمر سہلاتا ہوا عمارت کی حدود میں داخل ہوتا ہے اور زخموں سے چور ہو کر زمین پر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کے بعد عمارت کا سکیورٹی گارڈ زخمی شخص کو سہارا دیکر عمارت کے اندر لے جاتا ہے۔
