زیارت میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس اورلیویز فورس نے سپرہ راغہ روڈ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا ، جس کے دوران پانچ ملزمان گرفتار جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، جس میں 11 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 2 ایم فور رائفلز ، ایک گرنیڈ لانچر ،1 کلو بارودی مواد، 6 وائرلیس سیٹ، 4 موبائل فونز، 2 آر پی جی اور 13 ایمونیشن بیگ شامل ہیں۔
لیویز فورس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں غیر ملکی ہتھیار بھی شامل ہیں ، علاقے میں مزید مشکوک عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔
