وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے مگر پیپلز پارٹی کا فیصلہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پوری محنت کیساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں، تبدیلی سے متعلق خبریں پھیلانے کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا ہے، بلوچستان میں کئی جماعتوں کا اتحاد ہے، بلوچستان میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔
دریں اثنا صوبائی صدر پیپلز پارٹی بلوچستان سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے بھی کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
