Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے اپنے کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے کیرئیر کی 13 ویں سنچری ہے۔ مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے۔

یاد رہے مشفیق الرحیم  100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز میرپور میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ان کے پاس لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی ہے جو ابھی تک قائم ہے ، انہوں نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا۔

Related posts

پی ایس ایل کا روڈ شو نیویارک میں بھی سجنے کو تیار

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ 2026:اسپین کے بارے میں اے آئی کی پیشگوئی درست ثابت؛ فائنل کون جیتے گا؟

Mobeera Fatima

نعمان کی شاندار بائولنگ، جنوبی افریقہ 269 رنز پر آئوٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment